یواین آئی
تہران// ایران کے دارالحکومت تہران میں کئی نیم تعمیر شدہ عمارتوں کے منہدم ہونے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ مقامی میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے۔ایران کی اسٹوڈنٹ نیوز ایجنسی (آئی ایس این اے) نے اطلاع دی ہے کہ یہ واقعہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب تہران میونسپلٹی کے کارکنان، صوبائی پولیس فورس ضلع 19 میں ایک ‘غیر محفوظ’ عمارت کو گرانے کے دوران موجود تھے۔ تہران پولیس انفارمیشن سینٹر کے ایک بیان کے حوالے سیخبر رساں ایجنسی نے بتایا ہے کہ عمارت کے گرنے سے قریبی پانچ عمارتیں منہدم ہوگئیں۔
جو کہ غیر محفوظ تھیں جس کی وجہ سے چار پولیس افسران اور دو میونسپل ورکرز ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو ٹیمیں ملبے سے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں اور اب تک چار افراد کو بچا لیا گیا ہے۔تہران کے فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان جلال المالکی نے بتایا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 24 منٹ پر پیش آیا۔ ریسکیو ٹیموں، کرینوں اور ملبہ ہٹانے کے آلات کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک عمارت مکمل طور پر گر گئی اور دوسری عمارتیں جزوی طور پر گرگئی۔ انہوں نے کہا کہ عمارتیں زیر تعمیر ہیں اور ان میں کوئی نہیں رہ رہا تھا۔
جلال نے کہا کہ ملبے سے نکالے جانے کے بعد تین افراد کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ ملبے تلے کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں۔نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، تہران کی میڈیکل ایمرجنسی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسماعیل نے بتایا کہ اس واقعے میں 11 دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے آٹھ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔