ایران میں آسمان سے برستے پانی کے ساتھ مچھلیوں کی بارش

یواین آئی

تہران// آسمان سے بارش برستی تو ہر ایک نے دیکھی ہوگی لیکن آج ہم بارش کے ساتھ آپ کو مچھلیوں کی برسات بھی دکھائیں گے۔یہ انوکھا واقعہ مغربی ایران کے شہر یاسوج میں پیش آیا اور وہاں کے شہری آسمان پر بارش کے ساتھ مچھلیاں برستے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ کئی لوگوں نے اس نایاب منظر کی ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہر کے اندر ٹریفک رواں دواں ہے اور اس دوران سڑک پر درجنوں مچھلیاں گرتی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔اس حوالے سے ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ مچھلیوں کا آسمان سے برسنا ایک نایاب موسمیاتی منظر ہے جس کی چند صورتیں ہوتی ہیں۔ایک ریسرچ بتاتی ہے کہ شدید موسمی صورتحال کے دوران بننے والے آبی بگولے جو دریا یا سمندر کے اوپر تشکیل پاتے ہیں پانی سے مچھلیوں کو اپنے اندر سمیٹ لیتے ہیں۔