دوحہ// ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے مابین توانائی سے متعلق معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ ایرانی صدر دوحہ میں چھٹے جی ای سی ایف سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے پیر کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروں کے مطابق ایرانی صدر اور قطر کے امیر کے مابین ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کو فعال کرنے پر بات چیت بھی کی جائے گی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شریک ممالک یوکرائن پر روسی حملے کی صورت میں یورپ کو تیل فراہم کر سکتے ہیں۔ادھر اسرائیل اور مراکش نے تجارتی اور اقتصادی تعاون سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کر دیے۔ اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی جانب سے سرمایہ کاری کو ا?سان بنانا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل اور مراکش کے درمیان 2020ء میں باضابطہ سفارتی تعلقات کا ا?غاز ہوا تھا۔ اسرائیل کے وزیر برائے توانائی اورنا باربیوا اور مراکش کے وزیر برائے تجارت ریاد میزور نے رباط میں اس معاہدے پر دستخط کیے۔