ریاض/عظمیٰ نیوزسروس/ سعودی ریلوے کمپنی (سار) نے کہا ہے کہ’ حج سیزن 2023 (1444ھ) میں مشاعر مقدسہ ٹرین آپریشنل پلان کامیاب رہا ہے‘۔سار کمپنی نے بیان میں کہا کہ ’مشاعر مقدسہ ٹرین سے سات دن کے دوران 2.13 ملین افراد نے منی، عرفات اور مزدلفہ کا سفر کیا۔ ٹرین نے 2208 چکر لگائے ہیں‘۔سار کا کہنا ہے کہ ’اتوار 25 جون (7 ذی الحجہ 1444ھ) کو مشاعر مقدسہ ٹرین کا آپریشنل پلان شروع ہوا تھا جو سنیچر یکم جولائی (13 ذی الحجہ 1444ھ) تک جاری رہا‘۔