راجوری //رواں برس کا اکتوبر ماہ راجوری پونچھ اضلاع میں سیکورٹی فورسز کیلئے انتہائی افسوس ناک رہا ہے ۔اس ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں 11فوجی ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ گزشتہ چار ماہ کے دوران کل 14فوجی اہلکا ر لقمہ اجل ہوئے ہیں ۔ان فوجی ہلاکتوں میں سے 12فوجی اہلکار دونوں سرحدی اضلاع کے اندرونی علاقوں میں مختلف انکائونٹر و کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں ۔ان میں سے 12فوجی اہلکار خطہ پیر پنچال کے اندرونی علاقوں میں انسداد دہشت گردی کے سلسلہ میں شروع کردہ کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دو فوجی اہلکار حد متارکہ پر ہوئے دھماکے کے دوران ہلاک ہوئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خطہ میں اس نوعیت کا پہلا انکائونٹر 8جولائی کو سندر بنی سب ڈویژن میں ہوا تھا جس میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے جن میں ایک نائب صوبدار بھی شامل تھا ۔اس کے بعد 19اگست کو تھنہ منڈی سب ڈویژن کے کریوٹ علاقہ میں ایک انکائونٹر ہوا جس کے دورا ن نائب صوبدار ہلاک ہوا تھا ۔دریں اثنا سرکاری اعداد و شمار کے دوران رواں برس کا اکتوبر ماہ فوج کیلئے انتہائی افسوس ناک ثابت ہو ا ہے جس میں کل گیارہ ہلاکتیں گزشتہ تین ہفتو ں کے دوران ہوئی ہیں ۔ان ہلاکتوں میں سے 9فوجی اہلکار دونوں اضلاع کے اندرونی علاقوں میں ہوئی جبکہ دو اہلکار حد متارکہ پر ہوئے دھماکے میں ہوئی ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دیرہ گلی علاقہ میں ہوئے انکائونٹر کے دوران 5فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔اسی طرح ددسر ا انکائونٹر بھاٹہ دھوڑیاں جنگلات میں ہوا جس کے دوران 4فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔سنیچر کو نوشہرہ کے حدمتارکہ پر ہوئے ایک دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں ۔