اچھی صحت نعمت،برقرار رکھنے کیلئے احتیاط لازمی چیف سیکر یٹری نے جگتی میں 2روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا

{"remix_data":[],"source_tags":[],"origin":"unknown","total_draw_time":0,"total_draw_actions":0,"layers_used":0,"brushes_used":0,"photos_added":0,"total_editor_actions":{},"tools_used":{"transform":1},"is_sticker":false,"edited_since_last_sticker_save":true,"containsFTESticker":false}

عظمیٰ نیوز سروس

جموں //چیف سکریٹری، اٹل ڈلو نے جگتی ٹاؤن شپ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) میں 2 روزہ ملٹی اسپیشلٹی میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔اس دوران ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز، جموں ،ریلیف کمشنر، اے ڈی سی، جموں اور دیگر سرکردہ شہریوں اور ڈاکٹروں کو اس کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ اچھی صحت کسی بھی شخص کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے احتیاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے میڈیکل کیمپ عام لوگوں کو بہترین طبی ماہرین سے مشاورت کا موقع فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے اس کیمپ کے انعقاد کے لئے وشو کشمیری سماج (VKS) کی ستائش کی جس سے جگتی اور اس کے آس پاس رہنے والے ہزاروں افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے رضاکارانہ بنیادوں پر ان لوگوں تک اپنی خدمات فراہم کرنے والے طبی عملے اور پیرامیڈیکس کی بھی تعریف کی۔ڈلو نے اس موقع پر لوگوں کوآیو شمان بھارت جیسی صحت سکیم کی تکمیل کے لئے آگے آنے کے لئے متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو ابھی تک اپنا آیوشمان بھارت کارڈ نہیں ملا ہے انہیں اس طرح کے دستاویزات مجموعی طور پر دیئے جائیں۔ انہوں نے اسکریننگ کے مقصد کے لئے یہاں جمع ہونے والے لوگوں کو بھی صبر سے سنا۔کیمپ کے منتظمین کی طرف سے بتایا گیا کہ آج سے شروع ہونے والے 2 دن کے لئے رجسٹرڈ افراد کو ممتاز ڈاکٹروں جیسے نیورولوجسٹ، سشیل رازدان اور دیگر کے ذریعے مفت مشاورت/مشورہ دیا جائے گا۔