جموں//ایک مثالی معاملہ میں اندر پرستھااپالو ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آندھرا پردیش ،کاکی ناڈا کی ایک پانچ ماہ بچی سورمپوڑی سہیٹھا کو بچایا ،جو جگر کے شدید مرض میں مبتلا تھی۔ایک بیان کے مطابق جب بچی ایک ماہ کی تھی تو اسے یرقان کی بیماری لگ گئی تھی اور سکی حالر روز برعز خراب ہو رہی تھی۔اپالو ہسپتال کے گروپ میڈیکل ڈائریکٹر و سینئر امراض اطفال ڈاکٹر انوپم سبل نے کہا کہ بچی جب پالو ہسپتال پہنچی ،تو اسکی حالت انتہائی نازک تھی اور اسے مقامی ہسپتال نے جگر کے پیوند کیلئے اپالو ہسپتال منتقل کیا تھا ۔اس نے کہا کہ جب وہ ہسپتال پہنچی تو اسکا وزن فقط 5.5 کلو گرام تھا،بچی کی حالت ابتر ہو رہی تھی اور اسے فوری طور جگر کے ٹرانسپلانٹ کی ضرورت تھی۔ابتدا میں اسکے والد نے جگر کا عطیہ دینے کی پیش کش کی لیکن اسکا جگر موافق نہیں پایا گیا ،بعد میں ا سکی ماں جگر کا عطیہ دینے کے لئے رضامند ہوئی ۔اسکی جراحی کے بعد بچی ٹھیک ہوئیاور سے تین ہفتوں کے علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دی گئی اور اب روبہ صحت ہو رہی ہے۔چنانچہ بچی کے والدین کے وسائل محدود تھے جسکی وجہ سے بہت سے فراخدل لوگوں نے اسکی مدد کی اور علاج کے لئے فنڈز مہیا کئے۔بچی کے والدین نے اپالو ہسپتال کے ڈاکٹروں اور مالی مدد فراہم کرنے کیلئے لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹروں کی تیم میںڈاکٹر ششر پارکھ، ڈاکٹر وی ارون کمار، ڈاکٹر ہیتیندر گرک، ڈاکٹر نامت جیرتھ، ڈاکٹر سمیتا ملہوترہ بھی شامل تھے۔