عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے قصبہ میں پیش آنے والی آگ کی ہولناک واردات میں دو دکانیں و عارضی شیڈ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئے، جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کی املاک تباہ ہونے کی اطلاع ہے۔عینی شاہدین کے مطابق سوموار کی صبح اوم متھا روڈ پر واقعہ ٹینٹ ہاوس کے ساتھ موجود عارضی تعمیر شیڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلے اس قدر شدید تھے کہ ٹینٹ دکانوں و مکان کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا، تاہم مقامی لوگوں اور فائر سروس کی بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجوہات کا عمل نہ ہوسکا تاہم اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہے۔ متاثرہ دکاندار نے بتایا کہ اس حادثے میں اس کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا ہے، جس سے اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔