عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// عالمی آٹو موبائل کمپنی Stellantisنے جمعہ کے روز حیدرپورہ پائی پاس پر اپنا پہلا Stellantis Brand House (SBH) کاافتتاح کیا، جو کشمیر کی آٹو موبائل مارکیٹ میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔یہ جدید سہولت ARSH آٹوموبائلز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے، جہاں ایک ہی چھت کے نیچے Jeep اور Citron کی گاڑیاں صارفین کے لیے دستیاب ہوں گی۔ مکمل 3S برانڈ ہائوس ایک مکمل 3S (Sales، Service اور Spare Parts)ماڈل پر قائم ہے، جہاں صارفین کو نہ صرف گاڑیوں کی خریداری بلکہ بعد از فروخت سروس اور اسپیئر پارٹس کی سہولت بھی ایک ہی جگہ میسر ہوگی۔تقریبا 12,000 مربع فٹ پر محیط اس جدید شو روم میںگاڑیوں کی نمائش جدید کسٹمر لانج ،پیشہ ورانہ مشاورتی خدمات اور تربیت یافتہ عملہ جیسے انتظامات شامل ہیں۔ دو عالمی برانڈز ایک جگہ اس نئے ماڈل کے تحتJeepاپنی 80 سالہ مضبوط SUV وراثت کے ساتھ پیش کی جا رہی ہے، جو کشمیر کے دشوار گزار اور پہاڑی راستوں کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے۔Citron اپنی Advanced Comfort خصوصیات کے ساتھ فیملی اور آرام دہ سفر کو ترجیح دینے والے صارفین کو ہدف بنا رہی ہے۔Stellantisنڈیا کے سی ای او و منیجنگ ڈائریکٹر شیلش ہزیلا نے افتتاح کے موقع پر کہا کہ سرینگر ایک اہم اور ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں صارفین زیادہ سے زیادہ قابل اعتماد، محفوظ اور طاقتور گاڑیوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس نئے مرکز کے ذریعے صارفین کو کمپنی کی عالمی رینج تک آسان رسائی حاصل ہوگی، چاہے وہ Jeep کی مہم جو SUV ہو یا Citron کی آرام دہ فیملی گاڑی ہو۔ مقامی شراکت داریARSH آٹوموبائلز کے ڈیلرشپ پرنسپل محمد انور خان نے کہا کہ یہ شراکت داری مقامی صارفین کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔ ان کے مطابق یہ مرکز صارفین کو عالمی معیار کی سروس اور بہترین خریداری کا تجربہ فراہم کرے گا۔ یہ شو روم صرف سرینگر ہی نہیں بلکہ قریبی اضلاع جیسیگاندربل، بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہکے صارفین کو بھی خدمات فراہم کرے گا، جس سے خطے میں آٹو موبائل سہولیات تک رسائی مزید بہتر ہو گی۔