راجوری // راجوری میں میڈیاسے بات کرتے ہوئے وزیر برائے زراعت غلام نبی ہانجورہ نے بتایا کہ کٹھوعہ میں انسانیت سوز واقع کی جانچ چل رہی ہے اور کرائم برانچ جلد ہی کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی آصفہ کے مسئلہ کو لیکر سنجیدہ ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات بڑی تیزی سے چل رہی ہے تاکہ آئندہ اس طرح کے انسانیت سوز شرمناک واقعات رونمانہ ہونے پائیں۔جموں میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کے بارے میں ان کاکہناتھاکہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اوراسے عدلیہ تک چھوڑ دیا جائے ۔