یواین آئی
لاہور/پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ، جبکہ تیزگیندباز شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔پی سی بی کے مطابق سلمان علی آغا کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے ، جبکہ اسکواڈ میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔پاکستانی ٹیم میں احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر کو موقع دیا گیا ہے ، جبکہ محمد غازی غوری اور روحیل نذیر بطور وکٹ کیپر بلے بازاسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔اس سیریز کے ذریعے سینئر کھلاڑی بابر اعظم، نسیم شاہ، شاداب خان اور سفیان مقیم کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔پی سی بی نے سابقہ اسکواڈ میں شامل فہیم اشرف، فیصل اکرم، حسین طلعت، محمد رضوان، وسیم جونیئر اور سعد مسعود کو اس سیریز کیلئے ڈراپ کر دیا ہے ۔اعلان کردہ اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، بابر اعظم، معاذ صداقت، محمد غازی غوری، نسیم شاہ، روحیل نذیر، شاداب خان اور سفیان مقیم شامل ہیں۔