نئی دہلی//ہندوستان کی آزادی کے بعد تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون قیدی کو پھانسی دی جائے گی۔میرٹھ کے پون جلاد جنہوں نے نربھیا کے ملزم کو پھانسی دی ، اس نے بھی دو بار پھانسی دینے کے مقام کا معائنہ کیا۔ تاہم ابھی تک پھانسی کی تاریخ طئے نہیں ہوئی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ اپریل 2008 میں امروہہ کی رہائشی شبنم نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے ہی خاندان کے 7 افراد کو کلہاڑی سے کاٹ کر بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں ، سپریم کورٹ نے شبنم کی سزائے موت کو برقرار رکھا۔ صدر جمہوریہ نے شبنم کی رحم کی درخواست بھی مسترد کردی ہے۔