ترال//سید اعجا ز//آری گام ترال میں پینے کے پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوںکاکہنا ہے کہ صاف پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے وہ مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو نے کا خدشہ ہے ۔ قصبہ ترال سے صرف دو کلو میٹر دورآری گام سے آئے ہوئے ایک وفد نے بتایا کہ گائوں کافی عرصہ سے پینے کے پانی کے حوالے سے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور محکمہ آج تک کوئی خاطر خواہ حل نکالنے میں ناکام رہا ہے ۔وفد نے مزید بتایا کہ اب پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ یہاں گائوں سے گزرنے والے گندے نالے کا پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خد شہ لاحق ہوا ہے ۔انہوں نے اس حوالے سے اے ڈی سی ترال اور محکمہ کے اعلیٰ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔