ترال//ترال کے آری پل میں چند مقامی نوجوانوں نے رضاکارانہ طوربچوں میں دینی فہم پیدا کرنے اور بہتر تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے ایک سیرت ٹسٹ کا انعقاد کیا۔اس ٹسٹ میں تحصیل کے 170طلباء وطالبات نے شرکت کی ۔اتوار کو اس مقابلے میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے علاوہ باقی شریک طلباء نے شرکت کی ۔ پہلی،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو نقد انعامات سے نوازا گیا جبکہ شریک طلباء کو میڈل دئے گئے ۔اس پروگرام کو منعقد کرنے والے منتظمین نے بتایا کہ اس طرح کے پروگرام کو منعقد کرنے کا مقصد بچوں میں دینی فہم پیدا کرنے کے علاوہ انہیں سماجی برائیوں سے پاک رکھنا اور تعلیم کی طرف راغب کرنا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے انہوں نے شریک بچو ں کو پہلے سیرت النبیؐ ایک کتا ب دی گئی تھی جس کا مطالعہ کرنے کے بعد ان کا امتحان لیا گیا۔انہوں نے مزید کہا ’’ ہمارا ارادہ ہے کہ ہم دوسرے مضامین پر بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کریں گے تاکہ بچے محنت کرکے کامیابی حاصل کریں ۔تقریب پر مقررین نے بچوں کو نشہ اور دیگر برے کاموں سے دور رہنے تاکید کی ۔ مقامی لوگوں نے اس طرح کی کوششوں کی سراہنا کی ۔