سرینگر //وادی کشمیرمیں دوسرے روز بھی موسم مجموعی طورپرخشک اورخوشگواررہا ،تاہم محکمہ موسمیات اگلے 24گھنٹوں کے دوران بدھ اور جمعرات کوبالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے کہا کہ وادی میں21 اور 22 جنوری کو موسلا دھار بارشیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ 23 اپریل سے موسم میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی اور موسم خشک رہے گا ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات کے درجہ حرارت میں بھی متواتراضافہ ہورہاہے ۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت7.2 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا۔گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت1.0 ڈگری ، پہلگام میں1.4 ڈگری سلسیش ریکارڈ کیا گیا ہے ۔