عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// مرکزی وزارت داخلہ نے سینئر آئی پی ایس افسر ودھی کمار بردی، جو اس وقت انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی)، کشمیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، کو ڈیپوٹیشن پر سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) میں انسپکٹر جنرل کے طور پر تعینات کیا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک آفس میمورنڈم کے مطابق، ودھی کماربردی، جو 2003 بیچ کےAGMUT کیڈر کے IPS افسر ہیں، کو مرکزی ڈیپوٹیشن کے معمول کی شرائط و ضوابط کے تحت پے میٹرکس کے لیول14 میں CRPF میں موجودہ خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے۔وزارت نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے اس IPS افسر کو فوری طور پر فارغ کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ مرکز میں اپنی نئی ذمہ داری سنبھال سکیں۔