عظمیٰ نیوز سروس
سرینگرمرکزی وزارت داخلہ، حکومت ہند کی طرف سے سپر ٹائم اسکیل (لیول14،پے میٹرکس) میں ترقی کے بعد، خاتون آئی اے ایس (AGMUT-2010ریحانہ بتول کو جموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں کمشنر سیکرٹری برائے جنرل ایڈمینسٹریشن ڈیپارٹمنٹ ایم راجو(آئی اے ایس )کی جانب سے لیفٹنٹ گورنرکے حکم پر 20جنوری 2026کو جاری کردہ گورنمنٹ آرڈر نمبر86-JK(GAD)آف 2026بعنوا ن ’ریحانہ بتول کودوبارہ عہدہ ڈائریکٹرIMPARD,J&K)میں مزید کیاگیاہے کہ ترقی پانے والی آئی اے ایس آفیسر ریحانہ بتول کوجموں و کشمیر انسٹی ٹیوٹ فار مینجمنٹ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور دیہی ترقی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔