آئی ای ڈی کیساتھ خاتون کی گرفتاری کا معاملہ تحقیقات میں مزید انکشافات متوقع ہیں :ایس ایس پی

عشرت حسین بٹ
پونچھ //بدھ کو پونچھ پولیس نے قصبہ کے پریڈ گرونڈ علاقہ سے زیتون اختر زوجہ محمد آزاد سکنہ قصبہ نامی خاتون کوآئی ای ڈی کے ساتھ گرفتار کیا تھا جس سے تحقیقات جاری ہے۔ ایس ایس پی پونچھ روہیت بسکوترا نے کشمیر عظمی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کہا کہ متعلقہ خاتون سے پوچھ تاچھ کی جاری ہے اور اس سے متعدد معاملات کے بارے میں انکشافات متوقع ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی اس بات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے کہ مذکورہ خاتون آئی ای ڈی کا یہ مواد کہاں سے لائی تھی اور اسے کو کس طرح اس کا استعمال کرناتھا۔ آفسر موصوف کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگرانٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس سلسلہ میں خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی اور خاتون کو پریڈ گرونڈ علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا ۔آفیسر موصوف نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔