جموں//وزارت فروغ انسانی وسائل کے انوویشن سیل ۔انسٹی چیوشن انوویشن کونسل جموں یونیورسٹی کی جانب سے ’’انڈیافرسٹ لیڈرشپ ٹاک سیریز‘‘ویب نارکااہتمام کیاگیا جس میں آنند مہندراچیئرمین مہندراگروپ نے خیالات کااظہارکیا ۔ویب نار میں انسٹی چیوشن انوویشن کونسل (جے جے ۔آئی آئی سی ) جموں یونیورسٹی نے شعبہ کے صدرپروفیسرپرکشت سنگھ منہاس، ڈائریکٹرسکول آف ہاسپٹلٹی نے دھنوتری لائبریری میں ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے ویبنارمیں خیالات کااظہارکیا۔اس دوران جموں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلباء اورفیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔ ابھے جیری چیف انوویشن افسرایم ایچ آرڈی حکومت ہند نابھے جیری ے آنندمہرا کے ساتھ انجینئرنگ اوردیگرموضوعات سے متعلق خیالات کاتبادلہ کیا۔ اس دوران جیری کومختلف شعبوں کے طلباء کی طرف سے پانچ سوکے قریب سوالات دئے گئے ہیں جن میں سے تمام اہم سوالات آنندمہندراکوکیے گئے جن کاانہوں نے موثراندازمیں جواب دیا۔اس دوران طلباء کوکیرئیرمیں آگے بڑھنے کے مختلف طریقوں اورکامیاب راستوں کے بارے میں جانکاری دی گئی اوران میں قیادت کی صلاحیتوں کوفروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی گفت وشنیدکی گئی۔شاندارگفت وشنیدپرطلباء نے اطمینان کااظہارکیا۔اس موقعہ پرآئی آئی سی کے صدرپروفیسرپرکشت سنگھ اوران کے ٹیم ممبران ڈاکٹربی کے بلراج اورڈاکٹرانل گپتا،ونے ٹھسوودیگران بھی موجودتھے۔