بانہال // اکڑال بانہال علاقے میں ایک فوجی اہلکار نے خودکشی کی ۔یہ واقع گزشتہ رات قریب ساڑھے بارہ بجے پیش آیا۔ پولیس نے مبینہ طور گولی چلا کر اپنی جان لینے والے فوجی اہلکار کی شناخت ہنومان چودھری کے بطور کی ہے اور وہ 12آر آرکے بانہال کے اکڑال علاقے میں قائم کیمپ میں تعینات تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فوجی اہلکار کی طرف سے انتہائی اقدام کی خبر موصول ہونے کے بعد پولیس پوسٹ اْکڑال نے فوجی اہلکار ہنومان چودھری کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔لیکن وہ دم توڑ چکا تھا۔ پولیس نے رام سو پولیس سٹیشن میں ضابطہ فوجداری کے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تحقیقات شروع کی ہے۔