ظفر اقبال
اوڑی/گھرکوٹ اوڑی کے لوگوں نے کل مقامی گیس ایجنسی کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک کو بنگام کے مقام پر گیس گاڑی کو آگے جانے سے کئی گھنٹوں تک روکا۔لوگوں کا کہنا ہے گزشتہ 3 یا 4 ماہ سے انہیں گیس نہیں ملا۔ان کا لزام ہے کہ جب ہم گیس لینے گئے تو ہمیں بتایا جاتا ہے کہ آپ نے پہلے ہی گیس لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ او ٹی پی کا بہانہ بنا کے ہمیں پریشان کیا جا رہا ہے۔۔انہوں نے کہا جبکہ ہم نے تین یا چار ماہ سے گیس لیا ہی نہیں تو پھر ہمارا گیس کس نے لیا اور ہمیں بتایا جاتا ہے کہ اب ایک ماہ بعد گیس فراہم کیا جائے گا۔انہوں کہا آگر ایجنسی نے دیہی علاقوں میں گیس سلینڈر فراہم کرنے کی معیاد 45 دن رکھی اور کئی کنبوں نے تین یا چار ماہ سے گیس نہیں لیا ہے اسکے باوجود بھی گیس فراہم نہیں کیا گیا ہے۔بعد میں پولیس کی مداخلت کے بعد گیس گاڑی کو آگے جانے کی اجازت دی گی۔ادھر نامبلہ کے لوگوں کا کہنا ہے انکے گاوں میں بھی گیس کی قلت پائی جاتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ گاوں میں مقامی ڈیلروں کے پاس پاس غخیرہ کیا جائے تاکہ عام عوام کو ماپہ رمضان اور عید پرپریشانی نہ ہو۔