ظفر اقبال
اوڑی//اوڑی کے متعدد دیہات کے صارفین نے محکمہ بجلی کے ذریعہ جاری کردہ بجلی کے بلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی بلوں کا پرنٹ صاف نہ ہونے کی وجہ سے بار بار تکلیف کا باعث بن رہی ہیں۔ایک مقامی وفد نے بتایا کہ بجلی بلیں ہر ماہ جاری کی جاتی ہیں لیکن اکثر صارفین کے نام اور نمبروں کی صاف پرنٹنگ نہیں ہوتی ہے جسکی وجہ سے بینک ادائیگی کے لئے بلوں کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہیں۔
صارفین نے کہا کہ بینک عملے نے بار بار بتایا کہ بلوں پر صارفین کے نمبر صاف نہیں درج ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ادائیگیوں پر کارروائی کرنا ناممکن ہے۔متاثرہ رہاشیوں نے بتایا کہ وہ اپنے صارفین نمبر کی تصدیق کیلئے بینکوں اور بجلی کے دفاتر کے چکرلگانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وقت پر بجلی کے واجبات کو ادا کرنے پر آمادگی کے باوجود یہ مسئلہ برقرار ہے۔ صارفین نے سوال کیا کہ محکمہ مناسب طریقے سے صاف پرنٹ بلیں جاری کرنے میں کیوں ناکام رہتا ہے۔دعووں کی تائید کرتے ہوئے ایک بینک ملازم نے بتایا کہ بینکوں میں ایسی بیشتر بجلی بلیں موصول ہوتی ہیں جن پر صاف پرنٹ نہیں ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بلیں پوسٹ نہیں کیے جاسکتے ہیں اور ہمیں صارفین سے رابطہ کرنا پڑتا ہے تاکہ صارفین کے بل نمبر حاصل کی جاسکے۔جب اس حولے سے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ، پی ڈی ڈی سب ڈویڑن اوڑی عرفان لطیف سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا یہ مسئلہ محکمہ کے پرنٹر میں تکنیکی خربی کی وجہ سے ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب اس مسئلے کو حل کیا گیا ہے اور ایک نیا پرنٹر بھی نصب کیا گیا ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں جاری کردہ بجلی کے بلیں واضح طور پر پرنٹ ہوں گے اور اس طرح کی غلطیوں سے گریز ہوں گے۔