ظفر اقبال
اوڑی/ ایک سال قبل اوڑی کے گاؤں نامبلہ میں ایک پل کی تعمیر کی گی تھی مگر ابھی بھی بے کار پڑا ہے۔ مقامی آبادی کے کسی کام کا نہیں ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل محکمہ دیہی ترقی نے نامبلہ کے گیگی اور قریشی محلہ کے لیے نالہ پر ایک پل تعمیر کیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس پل کی اونچائی کی وجہ سے مقامی لوگ اس پل پر پیدل نہیں چل سکتے اور نہ ہی اس پل کی مناسب تعمیر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر پل کی تعمیر کے لیے بھاری رقم خرچ کی گی ہے تو پھر بھی اس پل بے کار کیو ںپڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پل پر بھاری رقم خرچ کر کے مبینہ طور پر عوام کا پیسہ ضائع کیا ہے۔بی ڈی او اوڑی نے کہا کہ اس مقصد کے لیے منریگا کے تحت ونگ والز کی تجویز دی گئی ہے اور جلد ہی اس پر کام شروع کر دیا جائے گا۔