عظمیٰ نیوزسروس
اوڑی//اوڑی میں والنٹیر نامبلہ نے سنیچر کو’ ہمارے ہیروز‘ کے عنوان سے ایک پروگرام منعقد کیا، جس میں کشمیر عظمی’ اور شہر بین نمائندہ اوڑی ظفر اقبال کو سماجی کاموں کے علاوہ ، صحافتی میدان میں بہترین کارکردگی کے لئے اعزاز سے نوزا گیا۔ اسکے علاوہ پروگرام میں 5 نوجوانوں، شوکت علی، مصطفی بانڈے، نثار احمد پٹھان، عبدالمنان میر اور ارشاد احمد صوفی شامل ہیں کی بھی حوصلہ افزائی کی گی جنہوں نے گزشتہ دنوں نامبلہ گائوں کہ ایک خاتون جو صورہ میڈیکل انسٹییچیوٹ میں زیر علاج ہے ،کیلئے قریب 15 پوائنٹ خون کا انتظام کیا۔اس موقعہ پر والنٹیر میڈیا ایڈوائزر جاوید احمد میر، ترجمان مشتاق احمد میر، شکیل احمد پٹھان، نصیر احمد پٹھان کے علاوہ دیگر ممبران موجود تھے۔واضح رہے کہ والنٹیر نامبلہ کا قیام کووڈ۔ 19 میں عمل میں لایا گیا، جس کے بعد تنظیم عوامی مدد سے سماجی کاموں میں جڑ گئی ۔