عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اوپن کشمیر تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2023 جمعہ کو یہاں انڈور ہال پولو گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوئی۔یہ چیمپئن شپ 23 سے 24 نومبر تک “Play for Peace” کے تھیم کے تحت منعقد کی گئی تھی۔تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔گرینڈ واریرز اکیڈمی آف مارشل آرٹس کی محسنہ جیلانی نے اوپن کشمیر تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2023 میں سلور میڈل جیتا۔گرینڈ واریئرز کے کوچ عادل حسین خان نے کہا کہ لڑکیوں کی کھیلوں کی حوصلہ افزائی ان کی مجموعی ترقی اور بااختیار بنانے کے لیے بہت ضروری ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی سی آر پی ایف اجے کمار یادوتھے، جب کہ آر کے باروہ کمانڈنٹ 132 بی این، نریندر کمار سی آر او، ایڈو نیلوفر، پدم شری فیصل علی، منیجر انڈور اسٹیڈیم بھی اس موقعہ پر موجودتھے۔تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے آفرین حیدر کو بھی مبارکباد پیش کی جنہوں نے حال ہی میں گوا میں منعقدہ 37 ویں قومی کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔