اونتی پورہ//کووڈ 19ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے تحت ایس ایس پی اونتی پورہ نے ضلع پولیس لائنز میں ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کرکے رضا کارانہ طور پر کووڈ 19ویکسین لے لیا ۔ اس مہم میںایس ایس پی کے علاوہ پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران نے بھی رضاکارانہ طور پرکوویڈ ویکسین لے لیا۔ پہلے مرحلے میں شعبہ صحت کے کارکنوں کویہ ویکسین دیا گیا جبکہ دوسرے مرحلے میں جموںو کشمیر پولیس کے اہلکاروں سمیت فرنٹ لائن کارکنوں کو شامل کیا گیا۔ایس ایس پی اونتی پورہ نے ویکسین کی اہمیت کو اجاگر کر تے ہوئے تمام افسروں اور اہلکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی طرح کی رکاوٹ کو ختم کریں اور ویکسین لگائیں۔ایس ایس پی اونتی پورہ نے کہا کہ اس ویکسین کے استعمال سے معمولات زندگی کو دوبارہ شروع کرنے میں مدد فراہم ہو گی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو پولیس اہلکاروںکیلئے ویکسین فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔