عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//اونتی پورہ سے ترال تک سفر کرنے والے طلبہ نے الزام لگایا ہے کہ سومو گاڑی والے روزانہ کے مسافروں، خاص طور پر طلبہ سے اضافی کرایہ وصول کر کے اور گاڑیوں میں مسافروں کی تعداد بڑھا کر ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔طلبہ کے مطابق ہر مسافر سے 40 روپے وصول کیے جا رہے ہیں، جو ان کے لیے ناانصافی ہے۔ قانونی طور پر گاڑی میں9افراد کی گنجائش ہے لیکن ڈرائیور اکثر 10 مسافروں کو لے کر جاتے ہیں، جس سے نہ صرف سہولت متاثر ہوتی ہے بلکہ حفاظتی خدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔طلبہ نے کہا کہ بار بار شکایات کے باوجود کوئی موثر کارروائی نہیں کی گئی اور کم آمدنی والے طلبہ مجبور ہیں کہ یا تو زیادہ کرایہ ادا کریں یا کلاسز ہی چھوڑدیں۔انہوں نے حکام سے فوری مداخلت اور کرایہ و مسافروں کی حد کے قوانین پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔