لندن// ہلاکت خیز کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کیسز میں اضافہ پر برطانیہ میں پلان بی کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اومیکرون کیسز کی تعداد سامنے آنے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پرانی پابندیاں پھر نافذ کی جارہی ہیں، پیر سے جن ورکرز کیلئے گھر سے کام کرنا ممکن ہے وہ گھر سے ہی کام کریں۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ جمعہ سے بیشتر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، تھیٹر اور سینما میں بھی ماسک کا استعمال کیا جائے گا۔برطانوی وزیراعظم کے مطابق آئندہ ہفتہ سے نائٹ کلب اور رش والے مقامات پر جانے کیلئے کووڈ پاس دکھانا لازمی ہوگا۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ سوشل ڈسٹسنگ پر زیادہ سے زیادہ عمل کریں۔ جانسن نیملکمیں سخت کووڈ 19 پابندیاں عائد کرتے ہوئے لوگوں کو گھر سے کام کرنے، عوامی مقامات پر ماسک پہننے اور ’اومیکرون‘ ویرینٹ کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ویکسین لگوانے کا حکم دیا۔اسکاٹ لینڈ، شمالی آئرلینڈ اور ویلز اپنی اپنی پابندیاں لگانے کے لیے آزاد ہیں۔ پچھلے سال کرسمس کے لاک ڈاؤن کے دوران ڈاؤننگ اسٹریٹ میں اپنیاسٹاف کے شریک ہونے کے الزامات کی وجہ سے بورس جانسن نے کہا کہ اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہمارے پاس ’پلان بی‘ پر جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا جب کہ ملک میں ویکسین بوسٹر پروگرام شروع کیا جارہا ہے۔