یواین آئی
ممبئی/سن رائزرز حیدرآباد کے سلامی بلے باز ابھیشیک شرما نے راجستھان رائلز (آر آر) کے جارحانہ بلے باز ویبھو سوریاونشی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ‘اورنج کیپ’ پر قبضہ کر لیا ہے ۔ بدھ کی رات سن رائزرز حیدرآباد کے دو بلے باز 400 رنز کا ہندسہ عبور کر کے ان سے آگے نکل گئے ۔ 24 گیندوں پر 45 رنز بنانے والے ابھیشیک شرما اور ہینرک کلاسین، جنہوں نے 30 گیندوں پر ناٹ آوٹ 65 رنز بنائے ، اب فہرست میں بالترتیب نمبر 1 اور 2 پر ہیں۔ ابھیشیک کے 425، کلاسین کے 414 رنز ہیں جبکہ سوریاونشی اب 400 رنز کے ساتھ تیسرے مقام پر ہیں۔
ان کے بعد کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی ہیں جو اس سیزن میں 350 رنز پار کرنے والے دیگر کھلاڑی ہیں، جبکہ سات دیگر بلے باز بھی 300 سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔پربل کیپ کی فہرست میں ایشان ملنگا اس سیزن میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے کل ممبئی انڈینس کے خلاف 29/1 کا ریکارڈ درج کیا۔ ان کا شکار سوریا کمار یادو بنے ۔ ملنگا اب 15 وکٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں اور پرپل کیپ پر ان کا قبضہ ہے ۔ ان کے پیچھے آر سی بی کے بھونیشور کمار، آر آر کے جوفرا آرچر اور چنئی سپر کنگز کے انشل کمبوج ہیں، جن کی 14-14 وکٹیں ہیں۔ اس کے بعد 13 وکٹوں کے ساتھ لکھنؤ سپر جائنٹس کے پرنس یادو اور گجرات ٹائٹنز کے کگیسو ربادا ہیں۔