انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکوں کے درمیان امدادی کام جاری

جاوا// انڈونیشیا کے مغربی جاوا کے پہاڑی علاقے میں آنے والے زلزلے کے بعد زلزلے کے جھٹکوں کے درمیان تیسرے دن بھی لوگوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔بی بی سی نے مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل کے حوالے سے بتایا کہ پیر کے زلزلے کے بعد سے اس علاقے میں تقریباً 140 جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ اب تک کئی بچوں سمیت کم از کم 268 افراد ا کی موت ہو چکی ہیں۔ تقریباً 150 افراد لاپتہ ہیں اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن میں تیزی لانے کے لئے سینکڑوں اہلکاروں کو سیانجر بھیجا گیا ہے ۔ لیکن ٹوٹی ہوئی سڑکوں اور مسلسل جھٹکوں کی وجہ سے ان کے کام میں رکاوٹ پڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مقامی کمیونٹی زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ابھی بھی خوف میں ہے ۔ امدادی کارکنوں کو بھی خطرات کا سامنا کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ زلزلے کے جھٹکے ابھی بھی آ رہے ہیں۔