عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر// انڈسٹریل ایسٹیٹ رنگریٹھ میں واقع ایسوسی ایشن دفتر میں 14 مارچ کوڈسٹرکٹ انڈسٹریزسینٹربڈگام کے جنرل منیجر کی جانب سے ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں (MSME) کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور انہیں حکومتی اسکیموں سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر RAMP)پروگرام کے تحت ایم ایس ایم ای سیکٹر کی ترقی اور رفتار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ پروگرام عالمی بینک کے تعاون سے اوروزارت سمال،میڈیم ومائیکروسمال انڈسٹری (حکومت ہند) کے اشتراک سے نافذ کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں خاص طور پر جموں و کشمیر میں سال 2026 اور 2026–2027 کے دوران ایم ایس ایم ای یونٹس کی ادیم رجسٹریشن کے ذریعے باضابطہ رجسٹریشن پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔پروگرام کے دوران ضلع صنعتی مرکز بڈگام کے افسران توسیف ، فابیہ (IPO) اورسبرینہ (BI) نے ایم ایس ایم ای یونٹس کے لیے دستیاب سہولیات، فوائد اور حکومتی معاونت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے صنعتی یونٹس کے مالکان کو مشورہ دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی یونٹس کی اْدیم رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ انہیں حکومتی مدد اور ترقی کے بہتر مواقع میسر آسکیں۔اس کے علاوہ محکمہ روزگار کے نمائندے شوکت صاحب نے مشن یواسکیم کے بارے میں شرکاء کو معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ یہ اسکیم نوجوانوں کے لیے کاروبار، روزگار کے مواقع اور صنعتی یونٹس کی معاونت کے وسیع امکانات فراہم کرتی ہے۔پروگرام میں انڈسٹریل اسٹیٹ رنگریٹھ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 80 شرکاء بشمول انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے اراکین نے شرکت کی اور حکام کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کو سراہا۔