عارف بلوچ
اننت ناگ //اننت ناگ میں محکمہ بجلی کا ملازم مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا ہے،عبدالحمید ولد بشیر احمد ساکنہ مونگھال اننت ناگ پیر کے روز علاقہ میں بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران بجلی کا شدید جھٹکا لگنے کے 2 روز بعد اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا ہے۔متوفی مونگہال علاقے میں ٹرانسفارمر کی مرمت کرنے کے دوران بجلی کا شدید جھٹکا لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا،اگر انہیں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں داخل کیا گیا تاہم وہاں اس سے مزید علاج معالجے کے لئے صورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سرینگر روانہ کیا گیا جہاں 2 روز داخل رہنے کے بعد وہ بدھ کی صبح وہ دم توڑ بیٹھے۔متوفی اپنے پیچھے حاملہ اہلیہ کو چھوڑ گیا ہے،اس بیچ موت کی خبر پھلتے ہی آبائی علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور خواتین سینہ کوبی کرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئیں ۔متوفی کا والد بھی محکمہ میں تعینات تھا اور اس کی موت بھی دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ لگنے سے ہوئی تھی جس کے بعد بیٹے کو SRO کے تحت نوکری ملی تھی۔اس بیچ محکمہ پر ایک بار پھر ملازمین کے حفاظتی پروٹوکالز اور فیلڈ عملے کے حفاظتی اقدامات پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔