عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج سری نگر کے لوک بھون میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سیکیورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے کے مطابق اجلاس آج صبح 11 بجے شروع ہوگا۔یہ اجلاس ایک روز قبل اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں ہونے والے حملے کے پس منظر میں طلب کیا گیا ہے، جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں تمام انٹیلی جنس اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ اجلاس کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کو اننت ناگ حملے کے بعد کی سیکیورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا سے متعلق تازہ حالات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں خراب موسمی حالات کے باعث امرناتھ یاترا فی الحال معطل ہے۔بدھ کی سہ پہر اننت ناگ کے لال چوک علاقے میں ملی ٹینٹوں نے ہیڈ کانسٹیبل عاشق حسین پر قریب سے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔
اننت ناگ حملہ: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آج سری نگر میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے