کلکتہ //یواین آئی// وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جنوبی بنگال کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی صورت حال پر وزیر اعظم مودی کو خط لکھ کہا ہے کہ مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں دامودر ویلی کارپوریشن (ڈی وی سی) کے ذریعہ جھارکھنڈ کے ڈیموں اور بیراجوں سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے سیلاب سے متاثر ہوگئے ہیں۔ مرکزی حکومت سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے ۔ممتا بنرجی نے بھیجے گئے چار صفحات کے خط میں وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ مغربی بنگال میں سیلاب قدرتی آفات کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے ۔یہ صورت حال جھارکھنڈ کے پنچیٹ اور میتھن میں ڈی وی سی ڈیموں سے بے قابو اور غیر منصوبہ بندطریقے سے پانی کے چھوڑے جانے کی وجہ سے پیدا ہوا ہے ۔