اشرف چراغ
کپوارہ//عوامی اتحاد پارٹی سر براہ انجینئر رشید کے والدخضر محمد شیخ کا دلی کے ایمز ہسپتال میں انتقال ہوا ۔ خضر محمد شیخ ایک تجرنہ کار استاد اور علاقے کی انتہائی قابل احترام شخصیت تھے۔انہیں منگل کو نئی دہلی سے اپنے آبائی گھر لاچھ ماروا لایا جائیگا جہاں بعد دوپہر 2بجے انکی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔اس دوران انجینئر رشید کو اپنے باپ کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے لئے دلی ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت دیدی ہے۔ ۔اس قبل انجینئر رشید کو 28اپریل کو اپنے علیل والد سے ملاقات کے لئے عبوری ضمانت دی گئی تھی،چند روز اہل خانہ سے گزارنے کے بعد 6مئی کو انجینئر رشید تہاڑ جیل واپس چلے گئے تھے ۔