بھدرواہ //جنوبی کشمیر کے کلگام میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہفتہ کے روز کی گئی ہلاکتوں پر انجمنء اسلامیہ بھدرواہ نے اتوار کے روز مکمل بند کی کال دی ہے۔ایک پریس بیان میں انجمن کے صدر پرویز احمد شیخ نے معصوم شہریوں کی ہلاکت کو بہت ہی خطر ناک قرار دیا ہے۔اے آئی بی نے مزاحمتی قیادت کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کیلئے بند کی کال دی ہے۔شہری ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے اے آئی بی کے صدر نے کلگام ہلاکتوں کو وادی میں حالیہ مہینوں میں ایک بد ترین خون خرابہ کا دن قرار دیا ۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت ہند کے لئے شہریوں کی ہلاکت اور زخمی کرنا ایک معمول بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاید ایسی کاروائیوںسے ہی وہ ناگپور کے آر ایس ایس مالکوں کی اچھی کتابوں میں رہیں گے۔انہوں نے کا کہ وہ اس مدعے پر مزاحمتی قیادت کیساتھ ہیںاور ہمارا واضع اشارہ بھارت سرکار کے لئے ہے کہ ہم کشمیری کے مفاد میں ہیں اور اتوار کابند کال بے گناہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔