عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو 7آئی اے ایس اور جے کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات صادر کئے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری 30 مارچ 2026 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 501-JK (GAD) کے مطابق،کئی اہم محکموں بشمول خوراک، سول سپلائیز اور کنزیومر افیئرز، ایگریکلچر پروڈکشن، انفارمیشن اور ٹورازم میںنئے افسران تعینات کئے گئے ہیں۔مس شریا سنگھل( آئی اے ایس) منیجنگ ڈائریکٹر جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ،جن کے پاس ایرا کے سی ای او کا اضافی چارج بھی ہے، یکم اپریل سے ڈائریکٹر انفارمیشن، جموں و کشمیر کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔ناظم زئی خان کو ڈائریکٹر، خوراک، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز، کشمیر تعینات کیا گیا ہے، جب کہ ڈاکٹر ساگر ڈویفودے کو ہالسٹنگ ایگریکلچر ڈولپمنٹ پروجیکٹ اور JKCIP کے تحت اضافی ذمہ داریوں کے ساتھ محکمہ زراعت کی پیداوار میں سپیشل سیکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ مس مہما مدن ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایڈیشنل سیکریٹری کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا ہے۔ امیت گپتا کو سب ڈویژنل مجسٹریٹ، پہلگام تعینات کیا گیا ہے۔ راجیش کمار شاون کو ڈائرکٹر فوڈ، سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئرز، جموں مقرر کیا گیا ہے۔