یواین آئی
تہران//ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے ہمارے پیٹرول ٹینکروں پر قبضہ کیا تو اس کا بالکل اسی شکل میں جواب دیا جائے گا۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق انقلابِ پاسداران اسلامی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر رمضان شریف نے قم شہر میں ایک تقریب سے خطاب کیا۔خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ “امریکہ کی طرف سے ایران کے پیٹرول ٹینکروں پر قبضے سمیت کسی بھی قسم کی شیطانی حرکت کی گئی تو اس کا بالکل اسی شکل میں جواب دیا جائے گا اور ان کے بحری جہازوں پربھی قبضہ کر لیا جائے گا”۔واضح رہے کہ امریکہ ایران پر عائد کردہ یک طرفہ پابندیوں کی وجہ سے وقتا فوقتا ایرانی پیٹرول ٹینکروں پر قبضہ کر تا اور پیٹرول کو کھلی نیلامی میں فروخت کرتا رہتا ہے۔ جوابا ایران بھی خلیج بصرہ کے اطراف میں ‘بحری قواعد کی خلاف ورزی’ کو وجہ دِکھا کر امریکی پیٹرول ٹینکروں کے سفر میں مداخلت کرتا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ نے 3 اگست کو شائع کردہ خبروں میں کہا تھا کہ “پینٹاگون، ایرانی مداخلتوں کے جواب میں ،آبنائے ہرمز میں موجود بحری جہازوں پر مسلح نیول فوجیوں اور نیول پیادوں کی تعیناتی کی تیاریاں کر رہا ہے”۔امریکی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے بعد ایران پاسدارانِ انقلاب اسلامی فوج نیاپنی انوینٹری میں 300 سے 1000 کلو میٹر مسافت کے مختلف النوع میزائلوں کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔امریکہ مسلح افواج کے مرکز ‘سینٹ کوم’ نے کل جاری کردہ بیان میں تقریبا 3 ہزار فوجیوں پر مشتمل 26 ویں بحری پیادہ یونٹ کے 6 اگست کو مشرق وسطی پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔