یو این آئی
واشنگٹن// امریکہ کا 247واں یومِ آزادی آج دھوم دھام سے منایا جائے گا۔ اس روز امریکی ثقافت کا خاص اظہار باربی کیوز کے اہتمام، پریڈز اور آتش بازی کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق 4 جولائی کو امریکہ کا یومِ آزادی منانے کی ابتداء تب ہوئی جب امریکہ کی دوسری کانٹی نینٹل کانگریس نے 1776 میں اعلانِ آزادی کو متفقہ طور پر منظور کر لیا اور یوں امریکی نو آبادیوں نے سلطنتِ برطانیہ سے علیحدگی اختیار کر لی۔اس کے ایک سال بعد ’ لائبریری آف کانگریس‘ کے مطابق، فلا ڈلفیا میں امریکہ کا یومِ آزادی منایا گیا۔247واں یومِ آزادی کی خوشی میں وائٹ ہاؤس میں اہم تقریب ہو گی۔