عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//رواں سال کی سالانہ شری امرناتھ جی یاترا نے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے، یاترا کے پہلے 12 دنوں کے میں یاتریوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔لیفٹیننٹ گورنرمنوج سِنہا نے شری امرناتھ جی کی یاترا کے کامیاب اِنعقاد میں خدمات انجام دینے والے تمام افسران، خدمات فراہم کرنے والوں اور رضاکاروں کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں نے کہا،”شری امرناتھ جی یاترا نے صرف 12 دنوں میں 3 لاکھ یاتریوں کا ہندسہ عبور کر کے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ میں تمام اَفسران، سروس فراہم کرنے والوں اور رضاکاروں کو مْبارک بادپیش کرتا ہوں۔ ان کی لگن، محنت اور انتھک خدمات نے بابا برفانی کے ہر عقیدت مند کے لئے اس یاترا کو پْرسکون، محفوظ اور یادگار بنا دیا ہے۔ ہر ہر مہادیو!۔