جموں// سکھ تنظیموں کاایک اجلاس ایس موہندرسنگھ چیف آرگنائزر بھائی کنہیا نکشم سیو اسوسائٹی اور سابق رکن ڈسٹرکٹ گورودوارہ پربندھک کمیٹی جموں کی قیادت میں منعقدہوا۔اس دوران میٹنگ میں سکھ یونائٹیڈ فرنٹ ، شرومنی اکالی دل ، آل انڈیا سٹوڈنٹس سکھ فیڈریشن ، سکھ ویلفیئرسوسائٹی ، سکھ نوجوان سبھاکے ممبران اور ڈی جی پی سی جموں کے عہدیداران نے شمولیت کی۔اس دوران مقررین نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کے دورہ ریاست کے دوران سکھ تنظیموں کے وفدکوملاقات کیلئے وقت دینے سے انکار کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہاکہ سکھ تنظیموں نے بی جے پی کے ہیڈکوارٹردفترتریکوٹہ نگرمیں جاکر بھاجپاصدرسے ملنے کی کوشش کی لیکن بھاجپالیڈرنے ملنے سے انکارکردیا۔انہوں نے سکھ نمائندہ تنظیموں کوملاقات نہ کرنے کیلئے وقت نہ دینا باعث افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ سکھ تنظیمیں گزشتہ کئی دہائیوں سے 1947 کے پی اوکے رفیوجیوںکے مطالبات حل کرنے، سکھ مائنارٹی کمیشن قائم کرنے ، جموں وکشمیرکیلئے خصوصی روزگارپیکیج کیلئے جدوجہدکررہی ہیں لیکن باعث افسوس ہے کہ سکھ نمائندوں کو ان کے مطالبات پیش کرنے کیلئے موقعہ نہیں دیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی ۔بھاجپاحکومت سکھ مفادات کادھیان نہیں رکھ رہی ہے اورمرکزی حکومت ڈاکٹرمنموہن سنگھ کے دوراقتدارمیں شروع کئے گئے کاموں کاافتتاح کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپانے انتخابات کے دوران بڑے بڑے دعوے اوروعدے لوگوں سے کیے تھے جوکھوکھلے ثابت ہوئے ہیں۔اس دوران میٹنگ میں ایس دویندرسنگھ، ایس رمنیک سنگھ، ایس راجاسنگھ، ایس فتح سنگھ، ایس سریندرسنگھ، کالا کنوینر ، جے اینڈکے موٹرٹرانسپورٹ کمپنی ایسوسی ایشن جموں، ایس گجن سنگھ، ایس پرمجیت سنگھ، ایس کلونت سنگھ، ایس سکھدیوسنگھ ، ایس کلدیپ سنگھ ملک، ایس اندرپال سنگھ سرپنچ، ایس رویندرسنگھ سرپنچ، ایس ہرپال سنگھ پرنس، ایس راجندرسنگھ، ایس ہرجیت سنگھ چھوٹو، ایس سرجیت سنگھ کوکو، ایس تیج پال سنگھ ، ایس منموہن سنگھ، ایس راجندرسنگھ سرپنچ ودیگران شامل تھے۔