دبئی// متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والے 1000 فلسطینی بچوں کو علاج کے لیے متحدہ عرب امارات لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ ایک ہزار زخمی فلسطینی بچوں کے اہل خانہ کو بھی متحدہ عرب امارات لایا جائے گا۔