یواین آئی
نئی دہلی//مالی سال 2025-26میں ملک میں الیکٹرک مسافر گاڑیوں کی فروخت 83.63 فیصد بڑھ کر 1,99,923یونٹ تک پہنچ گئی۔گاڑی ڈیلروں کی تنظیم فادا(ایف اے ڈی اے)کے منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق، اس دوران الیکٹرک گاڑیوں میں ٹاٹا موٹرز ایک بار پھر سب سے آگے رہی۔ اس کی فروخت 36 فیصد بڑھ کر 78,811یونٹ ہوگئی۔مہندرا نے سب سے بڑی چھلانگ لگائی، اس کی فروخت 407فیصد بڑھ کر 42,721یونٹ ہوگئی۔جے ایس ڈبلیو ایم جی موٹر انڈیا کی فروخت 74 فیصد بڑھ کر 53,089یونٹ رہی۔ مسافر گاڑیوں میں الیکٹرک گاڑیوں کی حصے داری ایک سال پہلے کے 2.6فیصد سے بڑھ کر 4.2فیصد ہوگئی۔فادا کے صدر سی۔ ایس۔ وگنیشور نے کہا کہ مالی سال 2025-26 ملک کی الیکٹرک موبلٹی کے سفر میں ایک نمایاں سال رہا۔ دو پہیہ، تین پہیہ، مسافر گاڑیاں اور کمرشل گاڑیاں ملا کر تقریبا 24.52 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہوئیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 24.6 فیصد زیادہ ہے۔
الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں: فروخت 22 فیصد بڑھ کر 14,01,818 یونٹ ہوگئی۔ٹی وی ایس موٹر نے 3,41,513یونٹ کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا (فروخت میں 44فیصد اضافہ)۔اولا الیکٹرک کی فروخت 52فیصد گھٹ کر 1,64,295 یونٹ رہی۔بجاج آٹو (2,89,349یونٹ، 25فیصد اضافہ)اور ایتھر انرجی (2,39,178یونٹ، 82فیصد اضافہ)دوسرےاورتیسرے مقام پر رہے۔ہیرو موٹوکارپ کی فروخت میں 196 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1,44,330 یونٹ تک پہنچ گئی۔الیکٹرک تین پہیہ گاڑیاں: حصے داری 57.2 فیصد سے بڑھ کر 60.9 فیصد ہو گئی۔ فروخت 18.87 فیصد بڑھ کر 8,30,819 یونٹ رہی۔مہندرا گروپ ایک لاکھ یونٹ کا ہدف حاصل کرنے والی پہلی کمپنی بنی (46.41فیصد اضافہ کے ساتھ 1,01,873یونٹ)۔بجاج آٹو کی فروخت 76.21فیصد بڑھ کر 89,604 یونٹ رہی۔وائی سی الیکٹرک وہیکل 36,807 یونٹ کے ساتھ تیسرے مقام پر رہا، لیکن اس کی فروخت 18 فیصد گھٹ گئی۔ٹی وی ایس موٹر کی فروخت 15 گنا سے زیادہ بڑھ کر 27,831یونٹ ہو گئی۔کمرشل گاڑیاں: فروخت 121 فیصد بڑھ کر 19,454 یونٹ ہوگئی۔ٹاٹا موٹرز نے سب سے زیادہ 6,023یونٹ بیچے (40 فیصد اضافہ)، گروپ کی فروخت 235 فیصد بڑھ کر 2,888 یونٹ ہوگئی۔