یو این آئی
نئی دہلی// سپریم کورٹ چیف جسٹس کے بجائے ایک مرکزی وزیر سمیت دیگر پر مشتمل پینل کی سفارش پر الیکشن کمشنروں کی تقرری کے دسمبر 2023 کے (ترمیم شدہ) قانونی التزامات کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر جمعہ کو سماعت کرے گی جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس ایم ایم سندریش اور جسٹس بیلا ایم ترویدی کی بنچ نے بدھ کو عرضی گزاروں کے وکلاء کو بتایا کہ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ سے فہرست سازی کے بارے میں معلومات موصول ہوئی ہیں اور یہ معاملہ 15 مارچ کو درج کیا جائے گا۔ ایڈوکیٹ پرشانت بھوشن نے جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے این جی او ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر) کی جانب سے عرضی کا ذکر کیا تھا۔بنچ نے بھوشن سے کہا’’ہمیں چیف جسٹس سے ایک پیغام موصول ہوا ہے۔ ہم اسے جمعہ کو درج کریں گے‘‘۔وکیل پرشانت بھوشن نے منگل کو جسٹس کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے معاملے کی جلد سماعت کی درخواست کی تھی۔