الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہندوارہ ڈی ڈی سی ممبر کو نوٹس جاری

سرینگر// ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کپوارہ نے جمعہ کو ماور ہندوارہ میں ڈی ڈی سی ممبر کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں نوٹس جاری کیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ روف الرحمان نے ڈی ڈی سی ممبر ماور خورشید احمد ڈار سے کہا ہے کہ وہ چناوی اصولوں کی خلاف ورزی کی وجوہات بتائیں اور دو دن کے اندر تقریب پر ہونے والے اخراجات جمع کرائیں۔نوٹس میں کہا گیا ہے’’ آپ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا جواب دینے کے لیے نوٹس دیا گیا ہے جو کہ آپ کے ذریعہ ماتریگام ہندوارہ، میں ایک پارک کا افتتاح کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، کپواڑہ سے مناسب قانونی اجازت کے بغیر کیا گیا ہے، جیسا کہ قواعد کے تحت ضروری ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے، “آپ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجوہات کی وضاحت کرنے اور اس طرح کی تقریب پر ہونے والے اخراجات کے گوشوارے کو مثبت انداز میں دو دن کے اندر جمع کرانے کے لیے کہا گیا ہے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں معاملہ چیف الیکٹورل آفیسر، جے اینڈ کے کو بھیج دیا جائے گا” ۔