۔5سال کے دوان استحصال کیا گیا جموں کشمیر کے وسائل لوٹ لئے گئے:محبوبہ مفتی

 عظمیٰ نیوز سروس

راجوری // پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کے صدیوں پرانے بھائی چارے کے تانے بانے کو بکھیرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا ڈٹ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔روڑ شو کے دوران لوگوں سے کظاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میںمدد مانگنے کیلئے آئی ہوں، سب لوگوں سے، بلا لحاظ مذہب و ملت، ذات پات، اور پارٹی کے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر بھارت کی واحد مسلم اکثریتی ریاست ہے جو اسکی خصوصیت ہے لیکن اب یہاں باہر کے لوگوں کو بسانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پچھلے 5سال میں کوئی انڈسٹری نہیں لگی لیکن صرف جموں کشمیر کی زمیں بڑے بڑے سرمایہ داروں کو دی جارہی ہیں۔محبوبہ نے کہا کہ 5سال کے دوان استحصال کیا گیا،جموں کشمیر کے وسائل لوٹ لئے گئے۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر ہماری ریاست ہے، یہاں کے وسائل ہمارے ہیں،لیکن اب یہاں باہر کے لوگوں کو نرمزی دی جارہی ہے اور ہمارے اپنے نوجوان بیروزگار ہیں۔انکا کہنا تھا کہریکروٹمنٹ میں دھاندلی کی جارہی ہے، یہاںبجلی نہیں لیکن فیس سب سے زیادہ جموں کشمیر میں ہے۔انکا کہنا تھا کہ دفعہ 370مہاراجہ نے دیا تھا، کسی اور نے نہیں ، لیکن یہاںزبان کے نام پر عوام کو تقسیم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کسی کو بھی اپنی مادری زبان بولنے کی آزادی ہونی چاہیے، سیکھنے کے مواقع ملنے چاہیے،کوئی ایک زبان کسی پر مسلط نہیں کی جانی چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو ووٹ ڈٓلنے کے نام پردھمکیاں دی جارہی ہیں اور ہندئوں اور مسلمانوں کے درمیان خلیج پیدا کی جارہی ہے۔