عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// الشیخ ریزورٹس سرینگر نے قومی برانڈ الیوا ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے اپنی پراپرٹی کو اب ’دی ہافٹن الشیخ ریزورٹس‘ کے نام سے متعارف کروا دیا ہے۔الیوا ہوٹلز کے ذمہ دارو نے اس موقع پر بتایا کہ اس تعاون کا مقصد سرینگر میں سیاحت کو فروغ دینا، مقامی معیشت کو مستحکم کرنا اور مہمانوں کو معیار کی بہترین خدمات فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شراکت داری کے تحت جن اہم نکات پر خصوصی توجہ دی جائے گی اُن میںملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کھینچنے کیلئے سیاحت میں اضافہ ،معیاری لگژری سہولیات، مناسب نرخوں پرپیشہ ورانہ نظام اور ایس او پیز کے ذریعے معیار کی مستقل فراہمی ،مہمانوں کیلئے ذاتی نوعیت کی خدمات اور جدید سہولیات ،مقامی نوجوانوں کیلئے ملازمت کے مواقع اور کیریئر کی ترقی اور منظم آپریشنز اور صنعت کے بہترین معیار کو اپنانا ہے۔اس موقع پر شیخ مختار احمد چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ شراکت داری سرینگر کی سیاحت اور ہوٹلنگ کے معیار میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ شیواشیش گپتا اور سمیر احمد بٹ نے اس موقع پر کہا کہ توجہ معیار، آپریشنل ایکسیلنس اور طویل المدتی ترقی پر مرکوز ہوگی۔الیوا ہوٹلز کی جانب سے وکرم جیت سنگھ، اندرپال سنگھ بترا اور آکاش بھاٹیہ نے کہا کہ شراکت داری جدید ہوٹلنگ کے معیار، مضبوط برانڈنگ اور مستقل مہمان نوازی کیلئے اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف سرینگر کی سیاحت میں اضافہ ہوگا بلکہ شہر کو قیمت کے لحاظ سے معیاری لگژری کا مرکز بھی بنایا جائے گا۔