الجزائر// افریقی ملک الجزائر کو روس کی کووِڈ-19 کی ویکسین اسپوتنک وی کی تقریباً پانچ لاکھ خوراک رواں ماہ ملنے کی امید ہے۔کورونا وائرس مانیٹرنگ اینڈ فالو۔اپ کمیٹی کے ترجمان جمال فْرار نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا،’ہم روسی ویکسین کی پانچ لاکھ خوراک کی پہلی کھیپ ملنے کے بعد ٹیکہ کاری شروع کر دیں گے۔ ویکسین رواں ماہ ملنے کی امید ہے‘۔ترجمان کے مطابق ملک کی 60-70 فیصد آبادی کی ٹیکہ کاری کیے جانے کا منصوبہ ہے۔