جنیوا//اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں روسی وزیر خارجہ کی تقریرکے دوران 100 سفارت کار اجلاس کا بائیکاٹ کرگئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پر روسی حملے پر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جاری ہے، جس سے ورچوئل خطاب کے لیے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف ا?ئے تو 40 ممالک کے سفارت کاروں نے یوکرین پر روسی حملے کی مخالفت کی اور تقریباً 100 سفارت کار احتجاجاً اجلاس سے واک ا?ؤٹ کرگئے۔