یو این آئی
کابل// افغانستان کے فاریاب صوبے میں پچھلی جنگوں کے دوران بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آکر تین بچے ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے ۔مقامی حکام نے پیر کو اس واقعے کی تصدیق کی۔
صوبائی ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کلچر مولوی شمس اللہ محمدی کے مطابق، بچوں کے ایک گروپ کو اتوار کی دوپہر صوبہ فاریاب کے خواجہ سبزپوش ضلع میں کھلونا نما آلہ ملا، جس سے وہ کھیلنے لگے ، لیکن اچانک ڈیوائس پھٹ گئی جس کے نتیجے میں تین لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور تین زخمی ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ زخمی بچوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا ہے ۔